ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی سٹرکچر پلان روڈ کا مجموعی طور پر 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کو رواں مالی سال میں مزید تیز کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیااور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ سٹرکچر پلان روڈ پر انڈر پاس کے تینوں بیرلز پر کام جاری ہے۔
انڈر پاس کے دو بیرلز پر گررڈرز لانچ کیے جا رہے ہیں جبکہ تیسرے بیرل کی چھت ڈالی جا رہی ہے۔انڈر پاس کی ایک طرف ریمپ پر اسفالٹ کی پہلی لیئر مکمل، دوسری جانب کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس اور سٹرکچر پلان روڈ کے کام تیز کرنے اور ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں گھروں کی تعمیر میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی میں جلد نئے بلاکس کا پوزیشن بھی دیا جائے گا۔ ایل ڈی اے سٹی میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری یے۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل پلاٹس جلد مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری لینڈ ایکوزیشن میں پیش رفت بارے بھی بریفنگ لی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سٹرکچر پلان روڈ کی جلد تکمیل سے جوہر ٹاون سے ایل ڈی اے سٹی چند منٹ کی مسافت پر ہوگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف ٹاون پلانر ٹو، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






