ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس میں 10 فیصد کمی کی تجویز پنجاب حکومت نے مسترد کردی،ماسٹر پلان 2050کو ختمی شکل دے دی گئی

لاہور(بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام)پنجاب حکومت نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمرشلائزیشن فیس میں کمی کی سمری مسترد کر دی ہے۔صوبائی کابینہ کے کمرشلائزیشن فیس میں کمی کی منظوری نہیں دی۔جس کے بعد پنجاب حکومت نے تجویز مسترد کر کے ایل ڈی اے کو طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ایل ڈی اے کی جانب سے عوام کی سہولت اور کمرشلائزیشن کا رحجان فروغ دینے کیلئے 10 فیصد کمی کی سفارش کی تھی۔کمرشلائزیشن فیس پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ کیا گیا لیکن وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔اب کمرشلائزیشن فیس موجودہ شیڈول کے مطابق ہی وصول کی جائے گی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی جانب سے کمرشلائزیشن فیس پر نظر ثانی کے حوالے سے ایک مثبت قدم اٹھایا گیا تھا جنھیں پتا نہ تھا کہ پنجاب حکومت فیسوں اور جرمانوں میں کمی کی بجائے اضافہ پر عمل پیرا اور یقین رکھتی۔پنجاب حکومت کی ترجیح عوام سے بھاری فیسیں اور جرمانے وصول کر کے ریونیو اکھٹا کرنا اور حکومت چلانا ہے۔علاوہ ازیں ایل ڈی اے کی جانب سے ماسٹر پلان کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت گذشتہ ہفتے ماسٹر پلان پر تفصیلی اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔جس کے بعد ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050کو ختمی شکل دے دی گئی ہے۔چیف میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ نے ماسٹر پلان گورننگ باڈی کے اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرنے کیلئے بجھوا دیا ہے۔گورننگ باڈی کے اجلاس کی منظوری کے بعد لاہور ڈویژن کے نئے ماسٹر پلان کو ختمی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بجھوایا جائے گا۔اور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button