صوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ بھی شریک تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد اکبر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹرکنور محمد نعیم ، ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر عطیہ بخاری، ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر خالق شفیع سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کی تمام جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیز ٹو پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 15 نومبر 2026ء سے لائیو سٹاک کارڈ فیز ٹو کی دوسری قسط کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مویشی پال حضرات بلا سود فراہم کیے جانے والے قرضوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مویشی پال کسانوں کو جانوروں کی خوراک، ونڈا اور دیگر ضروری لائیو سٹاک مداخل کی خریداری کے لیے مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت بیوہ اور مطلقہ خواتین میں مفت گائے اور بھینسوں کی تقسیم کے جاری عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل توسیع نے پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 16 نومبر 2026ء تک مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 1,821 جانور تقسیم کیے جا چکے ہیں، جن میں 1,410 گائیں اور 411 بھینسیں شامل ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری اور مالی استحکام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویٹرنری ڈاکٹرز اور پیرا ویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1,000 انٹرنز کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں 2025-26 کے دوران 365 انٹرنز شامل تھے، جن میں 236 ویٹرنری ڈاکٹرز اور 129 پیرا ویٹس تھے۔ ان 365 انٹرنز نے 31 اکتوبر 2026ء کو اپنی ایک سالہ انٹرن شپ مکمل کر لی ہے اور انہیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ مالی سال 2026-27 کے لیے 635 انٹرنز کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں 264 ویٹرنری ڈاکٹرز اور 371 پیرا ویٹس شامل ہیں۔ انٹرن شپ کا نیا سائیکل یکم جولائی 2026ء سے شروع ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان ویٹرنری پروفیشنلز کو عملی تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ سروسز کو مزید مؤثر بنانا ہے۔اجلاس میں سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ مویشی پال حضرات کو بہتر اور بروقت ویٹرنری خدمات کی فراہمی کے لیے ایڈوانس ویٹرنری ہسپتال 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح ڈویژنل اور ضلعی سطح پر قائم کیے جانے والے جدید آپریشن تھیٹرز بھی فعال کردار ادا کرتے ہوئے جانوروں کو جدید جراحی اور طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (FMD) کنٹرول کمپارٹمنٹ کے قیام اور اس حوالے سے جاری اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بیماریوں پر قابو پانے، جانوروں کی صحت کے تحفظ اور لائیو سٹاک کی پیداوار میں اضافے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مویشی پال کسانوں اور دیہی آبادی کو جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی اور محکمانہ اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

Back to top button