*پاکستان ویٹرنری فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کی کفایت شعاری مہم اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر انٹرنیشنل فارماسوٹیکل ایکسپو 2026 عارضی طور پر ملتوی کر دی*

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان ویٹرنری فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کی کفایت شعاری مہم اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر انٹرنیشنل فارماسوٹیکل ایکسپو 2026 کو عارضی طور پر ملتوی کر دی ہے۔ یہ اعلان پاکستان ویٹرنری فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم محمود خان نے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر مسعود صادق چوہدری کے ہمراہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان ویٹرنری فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر سجیل داس، ڈاکٹر اعجاز انور، ڈاکٹر عثمان، اشفاق احمد، ڈاکٹر ارشد محمود میجر (ر) جاوید اقبال، محمد سعید ودیگر موجود تھے۔پاکستان ویٹرنری فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم محمود خان اور سینئر وائس چیئرمین و چیف آرگنائزر ڈاکٹر مسعود صادق چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ایکسپو، جو کہ 28، 29 اور 30 اپریل 2026 کو منعقد ہونا تھا۔پاکستان ویٹرنری فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ موجودہ غیر یقینی معاشی حالات، خصوصاً ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور خطے کو متاثر کرنے والی بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر عاصم محمود نے کہا کہ یہ فیصلہ مکمل غور و فکر کے بعد کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد کاروباری مفادات کا تحفظ اور معزز نمائش کنندگان، شرکاء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔ موجودہ حالات میں ایسوسی ایشن کا ماننا ہے کہ ایونٹ کو ملتوی کرنا تمام متعلقہ فریقین کے لیے طویل مدت میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان ویٹرنری فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل فارماسوٹیکل ایکسپو 2026 کی تاریخوں کا اعلان جلد باہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن ایک زیادہ مؤثر، کامیاب اور منظم ایونٹ کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔ایسوسی ایشن نے اپنے تمام شراکت داروں، نمائش کنندگان، شرکاء اور میڈیا نمائندگان کا مسلسل اعتماد، تعاون اور حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مزید معلومات کے لیے سرکاری ذرائع سے رابطے میں رہیں۔ڈاکٹر عاصم محمود خان چئیرمن پاکستان ویٹرنری فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی وی پی اے کی ایگزیکٹو کونسل ڈیری سیکٹر کا مزید فروغ چاہتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button