*اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کا اجلاس،چائلڈ میرج بل متفقہ طور پر منظور*

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد (تمغہ امتیاز) نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے اہم اجلاس میں خصوصی شرکت کی، جس میں چائلڈ میرج بل زیرِ بحث آیا۔

اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اس سلسلے میں یہ بل پہلے ہی کابینہ سے آرڈیننس کی صورت میں منظور کیا جا چکا ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کم عمری کی شادی کے خلاف مضبوط اور مؤثر دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل لڑکیوں کی صحت، تعلیم اور مستقبل پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے، جس کا سدباب ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئےاسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ نے چائلڈ میرج بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ میرج بل کا اگلا مرحلہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانا ہے، جہاں اس پر ووٹنگ ہوگی۔اجلاس میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button