محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے سات اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید ندیم بدر ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن کو ڈائریکٹر جنرل (توسیع) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، پنجاب، لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد اشرف ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کو ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ محمد یوسف ڈائریکٹر جنرل (پیداوار) لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کو ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن،

ڈاکٹر کنور محمد نظیم ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن کو ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن)کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اعجاز محمد گورسی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن، ملتان کو ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات ڈویژن، گجرات تعینات کیا گیا ہے۔ خالق شفیع ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات ڈویژن، گجرات کو ڈائریکٹر (کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، پنجاب، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ حیدر علی خان ڈائریکٹر (مواصلات اور توسیع) لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ۔ پنجاب کو ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔





