حکومتِ پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے 5 دسمبر 2025 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تحت محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اہم انتظامی تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران نے آج باقاعدہ طور پر اپنے سابقہ عہدوں کا چارج چھوڑ کر نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

محکمہ کے مطابق درج ذیل افسران نے اپنے نئے عہدوں پر چارج سنبھالاجن میں ڈاکٹر محمد اشرف ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن نے لاہور میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈاکٹر محمد یوسف ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان ڈویژن نے ملتان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ڈاکٹر کنور محمد نعیم ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن)پنجاب نے لاہور میں بطور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن چارج سنبھال لیا۔ڈاکٹر اعجاز محمد گورسی ڈائریکٹر لائیوسٹاک گجرات ڈویژن نے گجرات میں باقاعدہ چارج سنبھالا۔ڈاکٹر خالق شفیع ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن پنجاب نے لاہور میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن نے فیصل آباد ڈویژن میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ یہ نئی تعیناتیاں انتظامی کارکردگی میں بہتری، فیلڈ آپریشنز کی مضبوطی اور کسان دوست خدمات میں اضافے کا باعث بنیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اس عزم کا بھی اعادہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی، بیماریوں کے کنٹرول، بہتر افزائشِ نسل اور ڈیری پیداوار میں اضافے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔






