محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب میں لائیو اسٹاک پالیسی سے متعلق اہم اجلاس

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب میں لائیو اسٹاک پالیسی کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مجوزہ لائیو اسٹاک پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ نئی پالیسی کی تیاری شواہد، سائنسی بنیادوں اور جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے تاکہ پنجاب کے لائیو اسٹاک شعبے میں پائیدار ترقی، پیداوار میں اضافہ اور فارمرز کی معاشی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی فریم ورک میں ایسے اقدامات کو ترجیح دی جائے جو فوڈ سیکیورٹی کے تحفظ، بیماریوں کی روک تھام، ڈیری سیکٹر کی مضبوطی، اور چارہ پیداوار میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوں۔اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔

سیکرٹری لائیو اسٹاک نے افسران کو ہدایت کی کہ پالیسی کی تیاری کے تمام مراحل میں میدانی حقائق اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button