پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول ہاوَس میں ہوا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک ہوئے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سمیت تمام اراکین کابینہ اور پی پی پی اراکین سندھ اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جنگ کے حالات ہیں، ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعلی سندھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے، اور اپنے اچھے کاموں کے تسلسل کو جاری رکھیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اراکین سندھ اسمبلی کی ہدایات دیں کہ وہ عوام کی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں، اور مشکل حالات میں بھی عوام کو جتنا ممکن ہوسکے، ریلیف دیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جنگ کے حالات ہیں، اور اِن حالات میں تمام سیاست دانوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہوں، اور مسائل کے باوجود سندھ کے وزیراعلی جس انداز میں صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں، سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب اس لئے ناقابل برداشت ہیں کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں جیالا میئر نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ میں میئر مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے گی۔
Read Next
1 دن ago
منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بااختیار بنائے بغیر عوام کو ان کی دہلیز تک ریلیف پہنچانا ممکن نہیں،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس بورڈ کا پہلا تاریخی اجلاس، ایکٹ 2021 کا تفصیلی جائزہ*
3 دن ago
ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع،ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کو تیز کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
3 دن ago
حکومت سندھ کا توانائی کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
3 دن ago






