محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر برائے لائیوسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ سید عاشق حسین کرمانی نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ، ڈائریکٹر جنرلز، اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے نمائندگان نے محکمہ کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ، لائیوسٹاک کارڈ سسٹم، اور لائیو اسٹاک ایسٹ ٹرانسفر سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے کامیاب آغاز پر محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے محکمانہ اصلاحات اور ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروجیکٹس سے متعلق امور پر بھی تفصیلی بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ منہ کُھر بیماری (FMD) کنٹرول کمپارٹمنٹ کے منصوبے کو مقررہ مدت میں کامیابی سے مکمل کیا جائے۔






