بلوچستان کے وفد کا سی وی ایچ ہربنس پورہ، تحصیل شالیمار لاہور کا دورہ

بلوچستان صوبے سے آئے ہوئے ایک وفد نے آج سی وی ایچ (سنٹرل ویٹرنری ہسپتال) ہربنس پورہ، تحصیل شالیمار لاہور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اشرف نے وفد کو پنجاب میں محکمہ لائیوسٹاک کی مجموعی کارکردگی، جاری پروگرامز اور مختلف فلاحی و ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد نعیم کنور نے لاہور ڈویژن میں جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی اور ان کی پیش رفت سے وفد کو آگاہ کیا۔اسی طرح ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اظہر نذیر نے لاہور میں محکمہ لائیوسٹاک کی جاری سرگرمیوں، خدمات اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔بلوچستان سے آنے والے وفد نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی کارکردگی کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button