وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے سیکریٹری لائیو اسٹاک کی زیر صدارت میٹ ایکسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے میں گوشت کی برآمدات میں اضافہ، برآمدی حجم میں بہتری اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے لیے آج سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب کی زیر صدارت میٹ ایکسپورٹرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گوشت کی برآمدات سے متعلق درپیش تمام اہم اور متعلقہ امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں میٹ ایکسپورٹرز کے لیے سہولیات کی فراہمی پر تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ممکن بنایا جا سکے اور قومی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ اس کے بعد ٹریس ایبیلٹی (Traceability) کے نظام سے متعلق امور زیر بحث آئے تاکہ برآمدی معیار، شفافیت اور عالمی تقاضوں کی مؤثر تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔

مزید برآں حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیزیز فری زونز (Disease Free Zones) اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس (Disease Control Compartments) کے قیام کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس ضمن میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ لائیو اسٹاک کنیکٹ ایپ کے ذریعے ایک مؤثر فورم، ڈیش بورڈ یا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے تاکہ میٹ ایکسپورٹرز کو فیٹنینگ اور فیڈلاٹ فارمرز تک براہِ راست رسائی حاصل ہو سکے۔اجلاس میں پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اسکیم پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ جانور پہلے ہی برآمدات کے لیے موزوں ہیں۔ ان جانوروں کو برآمدی چینل میں مؤثر طور پر شامل کرنے کے طریقۂ کار پر بھی غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے برہمن نسل کے سیمن کے استعمال اور اس کی ترویج سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیزیز فری زونز اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس کے قیام کے اقدامات کو سراہا اور گوشت کی برآمدات کے فروغ کے لیے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ک

Go back

Your message has been sent

Warning
Warning
Warning
Warning

Warning.

یا۔

جواب دیں

Back to top button