چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایویلوایشن (M&E)، صوبے بھر کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، خالی آسامیوں پر شفاف تعیناتیاں، پرانے گاڑیوں کی نیلامی اور کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے جیسے اہم امور پر تفصیلی غوروغوض کیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں M&E سیکشن کی فعال کاری سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، جس سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں تیز رفتاری آئے گی۔ چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ خالی آسامیوں پر شفاف تعیناتیاں یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام محکموں نے 1 سے 15 گریڈ کی 16 ہزار سے زائد اور 16 گریڈ سے اوپر کی 4 ہزار آسامیوں کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے لیے تمام حکومتی لین دین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ یہ اقدامات مالیاتی شفافیت کو یقینی بنائیں گے جبکہ یہ فیصلے بلوچستان کی عوامی خدمت اور گڈ گورننس کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ترقیاتی منصوبوں کی پروجیکشن ایک موثر حکمت عملی ہے جو بلوچستان میں جاری منصوبوں کی شفافیت، عوامی اعتماد اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے میں مدد دیتی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت پروجیکشن پر زور دیا ہے تاکہ عوام تک ترقیاتی کاموں کی حقیقی تصویر پہنچے۔ اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی محمد علی کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ذاہد سلیم، تمام صوبائی سیکرٹریز جبکہ ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button