حکومتِ بلوچستان کا بڑا انتظامی فیصلہ: ضلع کیچ تقسیم، نیا ضلع "تمپ” قائم

حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع کیچ کو تقسیم کرکے نئے ضلع "تمپ” کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔محکمہ مال (ایڈمن برانچ) کی جانب سے 24 فروری 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام بلوچستان لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعہ 5 اور 6 کے تحت کیا گیا ہے۔ نئے ضلع کا صدر مقام تمپ ہوگا جبکہ یہ مکران ڈویژن میں شامل رہے گا۔

نئے ضلع کی انتظامی ساخت

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع تمپ درج ذیل سب ڈویژنز اور تحصیلوں پر مشتمل ہوگا:

سب ڈویژن تمپ

تحصیل تمپ

سب ڈویژن مند

تحصیل مند

مزید برآں، ضلع کیچ میں ایک نئی سب ڈویژن "ہوشاب” بھی قائم کی گئی ہے، جس کی حدود سابقہ سب تحصیل ہوشاب پر مشتمل ہوں گی۔ضلع کیچ کی نئی تشکیل

تقسیم کے بعد ضلع کیچ (صدر مقام تربت) درج ذیل سب ڈویژنز اور تحصیلوں پر مشتمل ہوگا:

سب ڈویژن تربت

تحصیل تربت

سب ڈویژن بلیدہ

سب تحصیل بلیدہ

سب ڈویژن دشت

سب تحصیل زامران

سب تحصیل دشت

سب تحصیل بلنگور

سب ڈویژن ہوشاب

سب تحصیل ہوشاب

انتظامی بہتری کی توقع

حکومتی ذرائع کے مطابق نئے ضلع کے قیام کا مقصد عوام کو مقامی سطح پر بہتر انتظامی سہولیات فراہم کرنا، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور سرکاری امور میں تیزی لانا ہے۔ اس فیصلے سے علاقے کے عوام کو سرکاری خدمات تک رسائی میں آسانی میسر آئے گی اور مقامی مسائل کے حل میں بھی بہتری متوقع ہے۔نوٹیفکیشن گورنر بلوچستان کے حکم پر سیکریٹری محکمہ مال کی جانب سے جاری کیا گیا۔علاقے کے عوامی و سیاسی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے ضلع کے قیام سے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button