کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑنے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے اہم ملاقات کی، جس میں ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور جاری احتجاج کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، جہاں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سننے اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کل ہونے والا احتجاجی دھرنا مؤخر کرنے اور او پی ڈیز کے بائیکاٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی یقین دہانیوں اور مثبت پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج مؤخر کیا جا رہا ہے تاکہ مذاکرات کا عمل جاری رہ سکے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مزید اعلان کیا کہ کل سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام او پی ڈیز معمول کے مطابق فعال ہوں گی اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ینگ ڈاکٹرز کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی اعتماد اور مسلسل مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں گے اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Read Next
2 ہفتے ago
صوبے کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ستمبر 13, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
ستمبر 9, 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
اگست 13, 2026
