بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی (BRDA) کوئٹہ کے زیرِ اہتمام سرکاری افسران کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے عملی استعمال سے متعلق دس روزہ تربیتی پروگرام، جو 19 سے 30 اکتوبر 2026ء تک جاری رہا، کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔تربیتی پروگرام میں خالد محمود لاشاری (نیپا کوئٹہ)، بخت محمد، ڈاکٹر محمود بریالے اور ڈاکٹر صبغت اللہ (بیوٹمز) نے بطور ریسورس پرسنز سرکاری امور، دفتری انتظام، ڈیٹا تجزیہ اور عوامی خدمات کی بہتری میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال پر تربیت فراہم کی۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی خالد محمود لاشاری، ایڈیشنل ڈائریکٹنگ اسٹاف، نیپا کوئٹہ تھے۔ انہوں نے جدید طرزِ حکمرانی میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر روشنی ڈالی، شرکاء کو تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور بی آر ڈی اے کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار بڑھانے کی کوششوں کو سراہا۔شرکاء کی نمائندگی کرتے ہوئے قیصر خان، اسسٹنٹ پروفیسر، اور فاطمہ منور، ڈائریکٹر پائٹ (PITE) نے تربیت کے معیار، عملی مشقوں اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا۔ شرکاء نے پورے پروگرام کے دوران بھرپور دلچسپی اور سیکھنے کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ڈاکٹر محمد عارف مینگل، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن و فنانس) و کورس کوآرڈینیٹر نے ریسورس پرسنز، شرکاء اور اکیڈمی کی انتظامیہ کا تعاون اور خدمات پر شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ بی آر ڈی اے نے جدید ٹیکنالوجی اور عملی تربیت کے ذریعے سرکاری افسران کی استعدادِ کار میں اضافے اور عوامی خدمات کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔
Read Next
1 ہفتہ ago
ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عزت نذر کی زیرِ صدارت یونیسیف کی درخواست پر اہم اجلاس
ستمبر 28, 2026
صوبے کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ستمبر 13, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
ستمبر 9, 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026


