ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب، اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ,منظور شیرازی سمیت مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کیاجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں BSDI فیز ٹو کے تحت مجموعی طور پر 28 ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے تھے جن میں سے 22 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 6 منصوبے تاحال زیرِ تعمیر ہیں ۔اجلاس میں مکمل شدہ منصوبوں کی پیش رفت زیرِ تعمیر منصوبوں کی موجودہ صورتحال تعمیراتی رفتار، معیار اور درپیش مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے باقی ماندہ منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے پیش رفت اور مقررہ اہداف کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے 22 ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی رہ جانے والے 6 زیرِ تعمیر منصوبوں کو 25 اگست 2026ء تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ ترقیاتی عمل کو مقررہ مدت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر شفافیت، میرٹ اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل اور دیگر امور کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کارروائی تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں معیار پائیداری اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے طویل عرصے تک عوامی ضروریات پوری کرنے کے قابل رہیں اور زیادہ سے زیادہ شہری ان سے مستفید ہو سکیں .انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ زیرِ تعمیر منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں فیلڈ میں جاری کام کا معائنہ کریں اور اگر کسی منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو اسے فوری طور پر دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کے ذریعے باقی ماندہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع نصیرآباد میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے ثمرات عوام تک جلد از جلد منتقل ہو سکیں
Read Next
2 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
4 ہفتے ago
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
مئی 12, 2026
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 11, 2026
حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں میں23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
Related Articles
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
اپریل 9, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026



