ایل ڈبلیو ایم سی کی چمکتا لاہور مہم،77 بڑی شاہراہوں اور 648 کلومیٹر سڑکوں کی روزانہ واشنگ پر عملہ تعینات

شہر بھر میں مزید موثر صفائی انتظامات کے تحت سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب لاہور کے اینٹی سموگ اقدامات پرعملدرآمدجاری ہے۔سموگ کے تدارک کے لیے ستھرا پنجاب لاہور کی اینٹی سموگ مشینز شہر بھر میں متحرک ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کی چمکتا لاہور مہم کے تحت شہر بھر میں واشنگ اور اینٹی سموگ مشینز پر عملہ تعینات ہے۔خصوصی انتظامات کے تحت ستھرا پنجاب لاہور کی 10 اینٹی سموگ مشینز سموگ کے تدارک کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔شہر کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں اینٹی سموگ مشینز کی مدد سے ہوا میں موجود گردکےخاتمے کے لیےسپرےکیاجا رہا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خصوصی صفائی و واشنگ مہم چمکتا لاہور پلان کے تحت 77 بڑی شاہراؤں پر واشنگ کی جا رہی ہے۔چمکتا لاہور مہم میں شہر بھر میں 648 کلومیٹر طویل شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر مکینیکل واشنگ یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ ستھرا پنجاب لاہور کی واشرز گاڑیاں 100 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی روزانہ واشنگ پر مامور ہیں۔اندرون شہر کی تنگ گلیوں کو چمکانے کے لیے بھی 46 جدید واشر رکشے تعینات ہیں۔مزید برآں مال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈ پر رات اور دن دونوں شفٹوں میں واشنگ کے لیے ٹیمیں موجود ہیں۔کچا جیل روڈ، پیکو روڈ، بند روڈ اور گلشنِ راوی روڈ پر واشنگ ٹیمیں تعینات ہیں۔جی ٹی روڈ شاہدرہ، امامیہ کالونی برج،ٹھوکر ،کھڑک نالہ ملتان روڈ پر دھلائی کا عمل جاری ہے۔لارنس روڈ، عبدالستار ایدھی روڈ، فضلِ حق روڈ، اور گارڈن ٹاؤن روڈ پر بھی واشنگ ٹیمیں متحرک ہیں، جبکہ شاہکام فلائی اوور، سبزہ زار مین بلیوارڈ اور موہلنوال روڈ پر دھول مٹی کے خاتمے کے لیے سکریپنگ اور واشنگ پر عملہ موجود ہے۔شہر بھر کی کمرشل مارکیٹس کی واشنگ پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button