ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی زیر نگرانی ایک اہم سموگ اور ٹریفک آگاہی سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راؤ رافع افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)، ڈی آئی جی آپریشنز کے نمائندے، ریسکیو 1122 کے حکام، ایل ڈبلیو ایم سی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن لاہور اور سائیکل ہب کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اس اہم آگاہی سائیکل ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور سی ٹی او مشترکہ طور پر کریں گے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق یہ سائیکل ریلی آنے والے اتوار کو صبح 5:15 بجے مونال سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگی۔ اس صحت مندانہ اور ماحولیاتی سرگرمی میں فیملیز، نوجوانوں اور بچوں سمیت تقریبا 200 سائیکلسٹس جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں گے تاکہ شہریوں میں ماحولیاتی تحفظ کا پیغام عام کیا جا سکے۔انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راؤ رافع افضل نے اس بات پر زور دیا کہ سموگ کے تدارک اور اس کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے یہ سائیکلنگ مہم ایک انتہائی اہم قدم ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریلی کے پورے روٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز، موٹرسائیکلز اور خصوصی موبائل ٹیمیں بھی اس پوری ریلی کے دوران شرکاء کے ہمراہ رہیں گی تاکہ بوقتِ ضرورت فوری طبی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ریلی کے پورے روٹ پر صفائی کے بہترین انتظامات کو لازمی یقینی بنائے۔ راؤ رافع افضل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہشہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی مثبت اور مفید مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ لاہور کو سموگ اور آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،3 مسمار ایک سربمہر
3 دن ago
راوی شہر میں فضائی آلودگی کیخلاف آپریشن،ایک فیکڑی سیل،متعدد کو نوٹسز جاری
3 دن ago
*ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت نگران ایپ بارے اجلاس،لاہور کا نگران ایپ ماڈل جلد صوبہ بھر میں نافذ کیا جائے گا*
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
4 دن ago
بسنت 2026 کی طرح بسنت 2027 کو بھی پرامن بنایا جائے گا،وقار احمد،فیصل کامران،علی اعجاز
Related Articles
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سات روزہ خصوصی "چمکتا لاہور صفائی و واشنگ مہم” کا باقاعدہ آغاز
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا تجاوزات کے خلاف لنڈا بازار میو ہسپتال،جی پی او چوک،بیدیاں روڈ، شالیمار،ہربنس پورہ ،جی ٹی روڈ پر آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار
4 دن ago



