لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سات روزہ خصوصی "چمکتا لاہور صفائی و واشنگ مہم” کا باقاعدہ آغاز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت شہر لاہور کو دھول مٹی، فضائی آلودگی اور سموگ کے اثرات سے بچاؤ کے لیے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کے لیے صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سات روزہ خصوصی "چمکتا لاہور صفائی و واشنگ مہم” کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاون خصوصی برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب شعیب مرزا، ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے آگاہ کیا کہ فضائی آلودگی اور سموگ میں نمایاں کمی لانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا "فیلڈ واشنگ اینڈ مسٹ پلان” جاری کر دیا گیا ہے۔ سموگ کے تدارک کے لیے "ستھرا پنجاب لاہور” کی 10 جدید اینٹی سموگ مشینز کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں موجود مضرِ صحت گرد و غبار کے خاتمے کے لیے شہر بھر کےہاٹ سپاٹس ایریاز میں رکشہ مِسٹ مشینری کی مدد سے پانی کا چھڑکا کیا جا رہا ہے۔موثر صفائی انتظامات کے تحت سڑکوں کی مکینیکل واشنگ کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔”چمکتا لاہور” مہم کے تحت شہر کی 77 بڑی شاہراہوں پر خصوصی واشنگ کی جائے گی اور مجموعی طور پر 648 کلومیٹر طویل سڑکوں پر روزانہ کی بنیاد پر مکینیکل واشنگ کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ستھرا پنجاب لاہور کی واشرز گاڑیاں روزانہ 100 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی دھلائی پر مامور کر دی گئی ہیں، جبکہ اندرون شہر کی تنگ گلیوں کی صفائی کے لیے 46 جدید واشر رکشے تعینات کیے گئے ہیں۔ مال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈ پر دن اور رات دونوں شفٹوں میں واشنگ کا عمل جاری رہے گا جبکہ شہر بھر میں جاری تعمیراتی جگہوں پر گرد و غبار روکنے کے لیے واٹر باؤزرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔اینٹی سموگ مشینز کو گرین بیلٹس اور پودوں کی دھلائی اور پانی دینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔مزید برآں مہم کے دوران کچا جیل روڈ، پیکو روڈ، بند روڈ، گلشنِ راوی روڈ، جی ٹی روڈ شاہدرہ، امامیہ کالونی برج، ٹھوکر نیاز بیگ، کھڑک نالہ ملتان روڈ، لارنس روڈ، عبدالستار ایدھی روڈ، فضلِ حق روڈ، گارڈن ٹاؤن روڈ، شاہکام فلائی اوور، سبزہ زار مین بلیوارڈ اور موہلنوال روڈ پر دھول مٹی کے خاتمے کے لیے اسکریپنگ اور واشنگ ٹیمیں فرائض کی ادائیگی پر مامور رہیں گیں۔

جواب دیں

Back to top button