ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار دکی اکرام اللہ خان نے دکی بازار کا دورہ کیا اور سڑکوں پر موجود ریڑھیوں کے باعث ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سڑکوں پر قائم ریڑھیوں کو ہٹا کر ریڑھی بانوں کے لیے مختص مقام پر منتقل کر دیا گیا، تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی بحال رہے، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہو اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھا جا سکے۔ نائب تحصیلدار نے ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام پر ہی ریڑھیاں لگائیں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں و عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔ انتظامیہ کے مطابق دکی بازار میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Read Next
5 دن ago
*بلوچستان میں امراض قلب کے پہلے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں داخل*
1 ہفتہ ago
بلوچستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل نکاح رجسٹریشن اور میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا کامیاب اجراء
1 ہفتہ ago
*بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی میں مصنوعی ذہانت سے متعلق دس روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر*
2 ہفتے ago
ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عزت نذر کی زیرِ صدارت یونیسیف کی درخواست پر اہم اجلاس
ستمبر 28, 2026
صوبے کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
Related Articles
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
ستمبر 13, 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
ستمبر 9, 2026


