ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان احسان علی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ادارے کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری انکوائریوں، زیرِ التواء کیسز اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بدعنوانی کے خلاف مؤثر کارروائی، میرٹ کی بالادستی اور شفاف تحقیقات ادارے کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زیرِ التواء انکوائریوں اور کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، جبکہ نئی موصول ہونے والی شکایات اور درخواستوں پر بھی بلاتاخیر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے بالخصوص انکوائری افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی، غیر جانب داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور نہ ہی کسی انکوائری میں انصاف و قانون کے تقاضوں اور میرٹ پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ تمام افسران و اہلکار کسی بھی بیرونی یا اندرونی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون اور میرٹ کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیں۔ کسی بھی شخص کی حیثیت، عہدے یا اثر و رسوخ سے قطع نظر، تحقیقات میں غیر جانب داری اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے افسران و اہلکاروں کے انفرادی و اجتماعی مسائل بھی سنے اور ادارے کو درپیش انتظامی و پیشہ ورانہ مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی استعدادِ کار میں اضافہ، عملے کو درپیش مسائل کا ازالہ اور تحقیقات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔آخر میں انہوں نے تمام افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ قومی فریضے اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور لگن سے ادا کریں، تاکہ گلگت بلتستان سے بدعنوانی کے خاتمے، قانون کی بالادستی اور ادارے پر عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اور گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ
1 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلا اجلاس
2 دن ago
گلگت بلتستان کے گلیشیئرز پاکستان کی آبی سلامتی کا اہم سرچشمہ ہیں،ان کے تحفظ کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے:وزیراعلیٰ امجد حسین
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات
5 دن ago
بڑے ہسپتالوں کی آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس استثنیٰ کے آن لائن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
6 دن ago
چوبیس سال کے طویل عرصے بعد نئے قانونی فریم ورک کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago




