*پنجاب حکومت نے شاہی قلعہ لاہور اور شالامار باغ رات کے وقت سیاحوں کے لیے کھول دیئے۔*

حکومت پنجاب کی ہدایات کی مطابق پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی نے تاریخی شاہی قلعہ لاہور اور شالامار باغ کو رات کے وقت سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ان تاریخی مقامات کو خوبصورت روشنیوں سے منور کیا گیا ہے، جس سے سیاحوں کو غروبِ آفتاب کے بعد ان کے تاریخی حسن اور تعمیراتی عظمت سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع فراہم کیا گیا ہے۔روشنیوں سے جگمگاتے ان تاریخی مقامات نے دلکش منظر پیش کیا، جہاں بڑی تعداد میں سیاحوں اور خاندانوں نے آمد کے دوران اس اقدام کو سراہا۔ سیاحوں نے رات کے پُرسکون اور دلکش ماحول میں شاہی قلعہ لاہور کی شاندار طرزِ تعمیر اور شالامار باغ کے لازوال حسن کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔یہ اقدام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کو رات کے وقت عوام کے لیے قابلِ رسائی بنانا، سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور صوبے بھر میں سیاحت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے شہریوں اور سیاحوں کو پنجاب کے تاریخی مقامات کو ایک منفرد اور یادگار انداز میں دیکھنے اور ان سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی تاریخی مقامات کے تحفظ اور بحالی کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کے لیے نئے اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ عوام کو پنجاب کی تاریخ، شاندار فنِ تعمیر اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button