وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ میں مختلف ٹی وی چینلز کے بیوروز کی بندش، صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ و معاشی مسائل، جرنلسٹس ہاؤسنگ اسکیم اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی مشکل حالات اور مختلف چیلنجز کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں، ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ آزاد، ذمہ دار اور فعال صحافت معاشرے میں مثبت تبدیلی اور عوامی مسائل کی مؤثر نشاندہی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ ہے اور جرنلسٹس کالونی کے قیام کے حوالے سے عملی پیش رفت جاری ہے۔ حکومت صحافیوں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ اقدامات کر رہی ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اخبارات کو سرکاری اشتہارات کے اجرا کو میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی باقاعدہ ادائیگی سے مشروط کیا جائے گا تاکہ صحافتی اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ میڈیا ورکرز کی تنخواہوں8 کی بروقت ادائیگی اور ان کے حقوق کا تحفظ اہم معاملہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر اقدامات کیے جائیں گے اور حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ مشکلات کے ازالے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے حکومتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
Read Next
1 ہفتہ ago
حکومت بلوچستان کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ اقوام متحدہ کی31ویں کلائمیٹ چینج کانفرنس میں اہم کامیابی حاصل
3 ہفتے ago
*بلوچستان میں امراض قلب کے پہلے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں داخل*
3 ہفتے ago
بلوچستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل نکاح رجسٹریشن اور میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا کامیاب اجراء
3 ہفتے ago
*بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی میں مصنوعی ذہانت سے متعلق دس روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر*
اکتوبر 26, 2026
ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عزت نذر کی زیرِ صدارت یونیسیف کی درخواست پر اہم اجلاس
Related Articles
صوبے کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ستمبر 28, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
ستمبر 13, 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
ستمبر 9, 2026



