خواتین کے قانونی حقوق سے آگاہی اور انصاف تک رسائی کے لیے ویمن پروٹیکشن سینٹر گوجرانوالہ میں قانونی معاونت سیشن کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے اور خواتین کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرنے کی 16 روزہ عالمی مہم (16 Days of Activism Against Gender-Based Violence) کے سلسلے میں ویمن پروٹیکشن سینٹر گوجرانوالہ میں مقیم خواتین کے لیے خصوصی قانونی معاونت سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کے دوران خواتین کو ان کے بنیادی قانونی حقوق، دستیاب قانونی تحفظ، انصاف کے حصول کے لیے قانونی طریقہ کار اور متعلقہ قانونی چارہ جوئی کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سینٹر میں مقیم خواتین کی جانب سے مختلف قانونی مسائل اور سوالات بھی اٹھائے گئے، جن کا قانونی ٹیم نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے انہیں دستیاب قانونی معاونت اور تحفظ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گوجرانوالہ زبیر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن گوجرانوالہ محترمہ راحت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وانچارج شیلٹر ہوم مس ظل ہما بھی اس موقع پر موجود تھیں۔مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین کو اپنے قانونی حقوق سے مکمل آگاہی، بروقت قانونی رہنمائی اور انصاف تک آسان رسائی فراہم کرنا معاشرے میں تحفظ، مساوات اور بااختیار بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ سیشن کا مقصد خواتین میں قانونی شعور اجاگر کرنا اور انہیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے دستیاب ادارہ جاتی معاونت سے مؤثر طور پر مستفید ہونے کے قابل بنانا تھا۔

جواب دیں

Back to top button