سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت منڈیوں کی اپگریڈیشن بارے جائزہ اجلاس، ڈی جی پامرا طارق بسرا کی بریفنگ

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت منڈیوں کی اپگریڈیشن بارے جائزہ اجلاس ہوا،ڈی جی پامرا طارق بسرا نے منڈیوں کی اپگریڈیشن اور دیگر اقدامات بارے تفصیلی بریفننگ دی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے منڈیوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ،شجر کاری اور بیوٹیفیکشن کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں کرنیوالوں کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز کیا جائے، ترقیاتی کاموں اور بیوٹیفیکشن کے عمل کے بعد سبزی اور فروٹ منڈیوں کو نمبرنگ دی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے منڈیوں میں صفائی ودیگر انتظامات کے سرپرائز وزٹ کا بھی عندیہ دے دیا، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری آپریشنز، ڈپٹی سیکرٹریز اور مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button