ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے عوامی آگاہی ریلی۔۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے داتا دربار سے مینار پاکستان تک آگاہی ریلی کی قیادت کی،انوائرمنٹ پروٹیکشن ، پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا لاہور کی ٹیموں نے بھی آگاہی ریلی میں حصہ لیا اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا،اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ سموگ سمیت آبی آلودگی جیسے مسائل میں اضافے کو روکنا وقت کی ضرورت ہے، عوام میں سموگ کیخلاف اقدامات کی آگاہی اور شعور بیدار کرنے کیلئے تمام فورمز استعمال کیے جارہے ہیں، بلال یاسین نے واضح کیا کہ علامتی واکس ، سیمینارز اور تعلیمی اداروں میں تقریبات کے اہتمام سے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، حکومت عوام کی مشکلات میں کمی اور مسلسل ریلیف فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنارہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ بارے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago





