وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی ریلیف ویژن کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈی سی لاہور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ضلعی ٹیموں نے ماہِ صیام کے دوران شہر بھر میں فعال مانیٹرنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد مقامات کی انسپکشن کی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ ان سخت تادیبی کارروائیوں کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کے بھاری جرمانے کیے گئے، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 592 گرانفروشوں کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور مختلف تھانوں میں 451 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ شہر کی بڑی منڈیوں میں سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے خود مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنایا، جس کے تحت آج لاہور کی منڈیوں میں 148 ٹرکوں کی آمد سے اشیائے خوردونوش کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا ہے کہ منڈیوں میں بولیوں کی براہِ راست نگرانی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور طلب و رسد میں توازن برقرار رکھ کر مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر "زیرو ٹالرنس” پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھا جائے اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی ان مربوط کوششوں کا مقصد شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور انہیں ماہِ صیام و عام دنوں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے ذریعے بھرپور سہولت فراہم کرنا ہے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
12 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
2 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
4 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
5 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago



