اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل حسن خیل پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ منتخب مقامی نمائندوں کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد ویلیج کونسل دفاتر کی خدمات میں تسلسل اور ان کے امور کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔

مراسلے کے مطابق:1. تمام ویلیج کونسل دفاتر اپنے موجودہ مقامات پر کام جاری رکھیں گے، اور کسی بھی دفتر کی منتقلی یا تبدیلی صرف نئے منتخب کونسلز کے باقاعدہ فیصلے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پیشگی منظوری کے بعد ممکن ہوگی۔ 2. صفائی عملے (خاکروب) کی روزانہ حاضری یقینی بنائی جائے، اور صفائی کے کام کی نگرانی باقاعدگی سے کی جائے۔3. صفائی کے لیے مختص لوڈر رکشاؤں کو مکمل فعال حالت میں رکھا جائے، ان کی باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال کی جائے، اور ایندھن، موبائل آئل اور دیگر ضروری اشیاء کا مکمل اور تازہ ترین ریکارڈ محفوظ کیا جائے۔مزید برآں، تحصیل پروگریس آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات کے نفاذ کی سخت نگرانی کریں اور ماہانہ رپورٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو پیش کریں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ارشد خان نے تمام متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ عوامی خدمات کا تسلسل برقرار رہے.





