*پاکستانی قوم نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*

کمشنرلاہور نعمان یوسف نے ”یوم سیاہ“ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 27اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی جیسی نعمت عظیم سے کشمیری آج بھی محروم ہیں، بھارت کے ظلم و جبر سے کشمیری جلد نجات پائیں گے، ظلم کی رات ختم ہوکر رہتی ہے۔ کشمیری جلد اپنی منزل پائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اقوام عالم کشمیریوں کا حق دلانے کے لئے کردار ادا کرے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی، کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا کہ پاکستانی قوم نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی قوم بہادر کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے ہر سطح پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

جواب دیں

Back to top button