کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سہ فریقی کرکٹ سیریز انتظامات جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے سہ فریقی کرکٹ سیریز میونسپل و سکیورٹی انتظامات جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی اور پی سی بی افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستوں، میونسپل اور ٹریفک انتظامات بارے بریفنگ لی۔ ضلعی انتظامیہ سکیورٹی و پولیس انتظامیہ نے حفاظتی سطحوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 25اکتوبر تا 31اکتوبر 2026 چار ون ڈے میچز کا انعقاد ہورہا ہے، سہ فریقی سیریز میں انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سیف سٹی سمیت خصوصی کیمروں سے راونڈ دی کلاک مانیٹرنگ ہوگی۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے سٹیڈیم کے باہر صفائی، کیو سسٹم اور گاڑیوں کی آمدورفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دورے کے دوران میونسپل انتظامات سمیت سکیورٹی انتظامات و اقدامات کا تفصیلا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں سہ فریقی سیریز کے چار میچز منعقد ہونے جارہے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا بین الاقوامی ایونٹ شروع ہونے جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس پی سی بی کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے، ہر معاونت و انتظام سوفیصد کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس کے کنٹرول رومز قائم ہونگے اور لائیو مانیٹرنگ ہوگی، تمام انتظامی محکموں کے فوکل پرسنز کنٹرول روم میں موجود ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ بہترین انتظامات کیے جائیں، سکیورٹی پروٹوکول و ایس او پی ز کے مطابق انتظامی اقدامات حتمی کیے جائیں، ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ورکرز ہمہ وقت موجود ہوں۔فوڈ ٹیمز بھی تعینات ہوں۔

جواب دیں

Back to top button