*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*

کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول سمن آباد، گرلز ہائی سکول شادمان اور و وحدت کالونی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور سکولوں میں انفراسٹرکچر بہتری کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انجینرز کے ہمراہ تعمیراتی معیار پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں، سکولوں میں تعداد کو مدنظر رکھ کر کلاس رومز و واشرومز بنائے جارہے ہیں، سکول انتظامیہ، سکول کونسلز اور سب انجینیرز کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے سکولز میں زیرتعمیر کمروں میں جاری کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سکولوں میں نئے کلاس رومز اور اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈ پروگرام کے تحت کلاس رومز کا خوبصورت و بہترین اور کڈز فرینڈلی ہیں۔ کمشنر لاہور نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس کو کوئی دقت پیش نہ آئے، زیر تعمیر حصے کو مکمل محفوظ بنائیں، سکولوں میں تعمیراتی کاموں کو معیار اور ڈیڈلائنز کے مطابق مکمل کریں۔ وزیر اعلی پنجاب کا سرکاری سکولوں میں معاصر علوم و انفراسٹرکچر بہتری پر فوکس ہے۔

جواب دیں

Back to top button