میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور براہِ راست شکایات سننے کے لیے ای کچہری کا آغاز کردیا، پیر کے روز منعقدہ پہلی ای کچہری میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے براہِ راست میئر کراچی سے رابطہ کرکے صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، پانی و سیوریج سمیت دیگر بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا،میئر کراچی نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ محکموں اور افسران کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مسائل کو بلا تاخیر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے،ای کچہری سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک جاری رہی، جس کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں کو میئر کراچی سے براہِ راست رابطے کا موقع ملا، شہریوں نے ای کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کیا، شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال، سڑکوں، پانی کی فراہمی، سیوریج کے مسائل اور دیگر بلدیاتی امور شامل تھے، میئر کراچی نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، میئر کراچی نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کے حل کی پیشرفت سے بھی آگاہ رکھا جائے تاکہ شکایات کے ازالے کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنایا جاسکے، واضح رہے کہ ای کچہری میں شکایات درج کرانے کے لیے شہریوں نے 021-99216727 پر رابطہ کیا، جبکہ ای کچہری کے دوران99215125 021-اور 99215126 021-پر بھی شہریوں کی جانب سے رابطے کیے گئے۔اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ای کچہری کا مقصد شہریوں کو بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رسائی اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ جو مسائل موقع پر حل ہوسکتے ہیں، ان کے فوری حل کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دیگر فوری نوعیت کے مسائل کو چوبیس گھنٹوں کے اندر حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
Read Next
4 دن ago
تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ترجمان میئر کراچی
5 دن ago
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
5 دن ago
عوامی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کانقصان برداشت نہیں کیا جائیگا،کرم اللہ وقاصی
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
7 دن ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاکراچی کی سکیم 33، ملیر میمن گوٹھ، منور انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
1 ہفتہ ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
2 ہفتے ago




