وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پولیو سے پاک پنجاب وژن کے تحت ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈی سی آفس میں ہفت روزہ انسدادِ پولیو خصوصی مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی اور فیلڈ رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز عبداللہ خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز (اے سیز)، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز (اے اے سیز)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران (ڈی ڈی ایچ اوز) اور بین الاقوامی مبصرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے مہم کی مقداری کارکردگی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دوسرے دن 4 لاکھ 76 ہزار 312 بچوں کے یومیہ ہدف میں سے 4 لاکھ 50 ہزار 687 بچوں کو کامیابی کے ساتھ پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ 3 لاکھ 35 ہزار 321 گھرانوں کے ہدف کے مقابلے میں 3 لاکھ 3 ہزار 353 گھروں تک رسائی مکمل کی گئی ہے۔ مہم کی افادیت کو مزید مضبوط بنانے اور سو فیصد کوریج یقینی بنانے کے لیے پانچ واضح ہدایات جاری کی گئیں جن میں 5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہر صورت یقینی بنانے، فیلڈ میں پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو فوری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ کرنے، بین الاقوامی مبصرین کی تجاویز پر من وعن عملدرآمد کرنے، نوزائیدہ اور انکاری بچوں کی مکمل و بلا تاخیر کوریج کرنے، اور مہم کے دوران شہر کے ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانے کے احکامات شامل ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیانات میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ 5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا لازم ہے اور نوزائیدہ و انکاری بچوں کو کور کیے بغیر مہم کا ہدف پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پولیو سے پاک لاہور ضلعی انتظامیہ کا بنیادی انتظامی ہدف ہے اور مہم کے دوران ہر ایک بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا یہ تحرک اور مانیٹرنگ بچوں کے محفوظ مستقبل اور انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گوالمنڈی، نسبت روڈ، لکشمی اور ایبٹ روڈ کا دورہ
23 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس،خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے دن کی فیلڈ کارکردگی کا جائزہ
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ ہائی سکول جیا موسیٰ کا تفصیلی دورہ
2 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا غازی آباد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ*
Related Articles
سہ ملکی کرکٹ سیریز فائنل کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کاقذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہور نے فصل باقیات جلانے کے خلاف کاروائیوں کیلئے مزید سکواڈز فوری بڑھانے کی ہدایت کردی*
5 دن ago




