مریم نواز شریف کا خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ گھپلوں کا سخت نوٹس،ٹھیکیدار کی گرفتاری،سابق ڈی سی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ گھپلوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ پر سابق ڈی سی خانیوال کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹھیکیدار کی فوری گرفتاری اور ریکوری کا حکم بھی دے دیا۔خانیوال کے اکبر بازار کی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا ٹھیکیدار ایڈوانس پیمنٹ لیکر فرارہوگیاہے۔اکبر بازار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل میں بے جا تاخیر بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button