کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت نہری پانی چوری کے حوالے سے اہم اجلاس

کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت نہری پانی چوری کے حوالے سے انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے نہری پانی چوری کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں گندم کی بیجائی ہوگی نہری پانی پر ہر کسان کا حق ہے۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، پولیس اور پراسیکیوشن ملکر نہری پانی چوروں کیخلاف سخت ایکشن لیں، تمام اضلاع میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیں نہری پانی چوری کا سدباب ناگزیر ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز ہفتہ میں دوبارہ جائزہ لیں مانیٹرنگ کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ آبپاشی نہری پانی کو جیو ٹیگ کرکے چوروں کے خلاف راونڈ دی کلاک کاروائیاں کرے۔ آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ صرف کسان کی باری کا پانی چوری کا معاملہ نہیں بلکہ سٹیٹ کا نہری پانی چوری ہورہا ہے، پولیس انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ استغاثوں پر فوری ایف آرز کا اندراج کرکے گرفتاریاں کریں۔اجلاس میں آر پی اور شیخوپورہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، چیف انجنیئرز لاہور و فیصل آباد ریجنز نے شرکت کی جبکہ ڈی سیز اور ڈی پی اوز نے بزریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button