کمشنر لاہور نعمان یوسف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکولوں میں کمپیوٹرزلیبز، انفراسٹرکچر بہتری کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انجینرز کے ہمراہ تعمیراتی معیار پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں، سکول انتظامیہ، سکول کونسلز اور سب انجینیرز کاموں کا روزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے سکولز میں زیر تعمیر کمروں میں میٹیریل معیار کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈ پروگرام کے تحت کلاس رومز خوبصورت و بہترین اور کڈز فرینڈلی ہیں، کمشنر لاہور نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں میں تعمیراتی کاموں کو معیار اور ڈیڈلائنز کے مطابق مکمل کریں، سٹوڈنٹس کو کوئی دقت پیش نہ آئے، زیر تعمیر حصے کو مکمل محفوظ بنائیں۔ کمشنر لاہور ایس ایم سی کے تحت جاری کاموں جائزہ کیلیے سکولوں کے دورے کررہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا سرکاری سکولوں میں معاصر علوم و انفراسٹرکچر بہتری پر فوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کیلیے جدید سائنس و کمپیوٹر لیبز عملی تربیت کیلئے ناگزیر ہیں، سرکاری سکولوں میں تعداد کی بنیاد پر مدنظر رکھ کر نئے کلاس رومز و واشرومز تعمیر ہو رہے ہیں۔
Read Next
2 منٹس ago
لاہور میں 2تا 8 نومبر 7 روزہ پولیو مہم کے لیے 6,410 ٹیمیں تشکیل، 22,85,477 بچوں کا ہدف مقرر
2 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
3 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
5 دن ago






