کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا ضلع قصور میں جاری بیوٹیفکیشن،ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا دورہ

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے قصور شہر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع قصور میں جاری بیوٹیفکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی قصور بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے الیکٹرک بس جنرل اسٹیںنڈ، بابا بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول، فوڈ کورٹ اور ایم اے جناح روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میونسپل لائبریری و پارک اور شہر کے اہم چوراہوں و فٹ پاتھس کی بیوٹیفکیشن کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی اور پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز میں طبی نگہداشت پروٹوکولز کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور محمد جہانزیب نے ایم اے جناح روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بیوٹیفکیشن و اپگریڈیشن کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول قصور کا دورہ کیا۔ انہوں نے اضافی کلاسرومز کی تعمیراتی پیشرفت و معیار کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے بابا بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے بابا بلھےشاہ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی، سرجری، میڈیسن وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا، کیتھ لیب، امراض قلب، لیبارٹری، ادویات کی مفت فراہمی اور واش رومز کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی علاج معالجے سہولیات بارے دریافت کیا۔ مریضوں سے مفت ادویات فراہمی بارے خصوصی طور پر دریافت کرکے اظہار اطمینان کیا۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈی سی آفس قصور میں ضلعی انتظامیہ کا بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ بریفنگ اجلاس میں محکموں کی ورکنگ، اہداف اور کے پی آئیز اور ضلع قصور میں جاری بیوٹیفکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب ہدایات کے مطابق ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے لاہور ڈویژن اضلاع کے دورے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت رورل و اربن ایریاز صفائی کا معیار یکساں ہے کوئی کمپرومائز نہیں، روزانہ اور شیڈول کے مطابق نالیوں اور اوپن ایریاز کی صفائی ہونی چاہئیے۔کمشنرلاہور نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں، کینٹین، پارکنگ ایریا و دیگر فسیلیٹیز کی صفائی و ہائ جین پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ انہوں نے قصور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈ لائن کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں۔

جواب دیں

Back to top button