وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بلڈنگ کنٹرول سیل کی جانب سے مہلاک ہال میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق داؤد شاپنگ سینٹر کے مالک حاجی داؤد ولد حاجی زکوم کی جانب سے مہلاک ہال پر پانچ منزلہ عمارت کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کا کام جاری تھا، جسے بلڈنگ کنٹرول سیل کی جانب سے اس سے قبل بھی سیل کیا جا چکا تھا۔ تاہم سیل ہونے کے باوجود دوبارہ تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا، جس پر بلڈنگ کنٹرول سیل کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کام رکوا دیا۔کارروائی کے دوران داؤد شاپنگ سینٹر کے مالک حاجی داؤد سمیت تعمیراتی کام میں مصروف متعدد مزدوروں کو گرفتار کر لیا گیا،جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Read Next
1 ہفتہ ago
کوئٹہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کا کریک ڈاؤن تیز،متعدد پلازے سیل،مالکان کو نوٹسز جاری
1 ہفتہ ago
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ سے افسران کی الوداعی ملاقات
2 ہفتے ago
*کوئٹہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلڈنگ کنٹرول سیل کی بڑی کارروائی، متعدد عمارتیں سیل، 8 افراد گرفتار*
2 ہفتے ago
*کوئٹہ کے نوجوانوں کو شہری مسائل کے حل میں شریک کرنے کا فیصلہ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بین الجامعاتی مقابلے کا اعلان*
2 ہفتے ago
کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے اہم فیصلے
Related Articles
*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے میونسپل کمشنر شیر زمان کی زیر صدارت انجینئرنگ اور بلڈنگ برانچز کا اجلاس*
4 ہفتے ago
*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا مالیاتی نظام ڈیجیٹل بنانے کی جانب اہم قدم، نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا*
4 ہفتے ago
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیرِ صدارت پولیو اور ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
اکتوبر 26, 2026



