کمشنر لاہور کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ستھرا پنجاب ورکشاپ سگیاں کا دورہ،شہر یار خان کی بریفنگ

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی اور روڈ کنسٹرکسن ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ستھرا پنجاب ورکشاپ سگیاں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مکینیکل مشینری، ویسٹ بنز اور مسٹ مشینز کی فعالیت و کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور راشد شاہدرہ فیکٹری ایریا کا دورہ کیا اور صفائی کے عملی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان نے صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے شاہدرہ فیکٹری ایریا میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا دورہ کیا۔ سکول میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے انسداد ڈینگی و سموگ آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے سکول کے بچوں کے ہمراہ انسدادِ ڈینگی و سموگ آگاہی واک کی قیادت کی۔ انہوں نے سکول کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباء سے نصابی مشقوں کے حوالے سے تدریس پر مکالمہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کوٹ پندی داس شیر شاہ روڈ کنسٹرکسن ترقیاتی سکیم کی ڈویلپمنٹ پراگریس کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے صفائی آپریشنز کے حوالے سے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے اوقات میں صفائی، واشنگ و فضاء میں پانی چھڑکاو کو شیڈول کے تحت مکمل ہونا چاہئیے، لاہور کی تمام تحصیلوں میں صفائی کے بعد روڈواشنگ شیڈول کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ایک دن کا عمل نہیں بلکہ صفائی اور روڈ واشنگ روزانہ کی باقاعدہ سرگرمی ہے، ہر روز اوقات کے مطابق سو فیصد سرانجام دیں کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق لاہور شہر کا ہر ایریا یکساں و مساوی اہمیت کا حامل ہے۔دورے کے دوران سی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان، اے سی سٹی، اے سی راوی، ڈائرکٹر ماحولیات و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button