کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے نیلا گنبد پراجیکٹ و اولڈ سٹیم پاور ہاوس کنزرویشن پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیلا گنبد مسجد و نیلا گنبد مزار، ایونگ ہال، پیڈسٹرین ایریا و باونڈری والز کا جائزہ لیا، نیلا گنبد کے گرد انارکلی روڈ اور ذیلی گلیوں کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے اولڈ سٹیم پاور ہاوس پر کنزرویشن اپ گریڈیشن پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ترقیاتی سکیم کے تحت سیوریج، کنزرویشن پراسیس اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر والڈ سٹی اتھارٹی افسران سمیت ٹیپا، نیسپاک اور پراجیکٹ مانیٹرنگ افسران و انجینرز نے پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریاے روای کے پانی کی اولڈ سٹیم پاور ہاوس سے پانی والا تالاب کو سپلائی دی جاتی تھی۔ کمشنر لاہور نے اولڈ سٹیم پاور ہاوس کے سٹرکچرل ورک، مکینیکل کلیننگ اور ہالز روف ورکنگ کا جائزہ لیا۔ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ نیلا گنبد میں انڈرگراونڈ پارکنگ سائٹ و مارکیٹ ایریا تکمیلی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، سیاحت و تاریخ اور کاروبار کے تحفظ و فروغ کیلئے تاریخی کام ہو رہا ہے، شہریوں کی سیفٹی کیلئے زیر تعمیر پراجیکٹس میں عام داخلہ کو سو فیصد بند ہے۔
Read Next
1 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ڈی سی ز کی شرکت*
1 دن ago
کمشنر لاہورمحمد جہانزیب اعوان کا ایم سی ایل کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خیرہ پور تا جلو گاؤں کا دورہ
2 دن ago
شہری 1071 پر سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کریں،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز
2 دن ago
شیر شاہ کالونی سکول منصوبہ بروقت مکمل کریں،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت
2 دن ago
کمشنر لاہور کا شیخوپورہ شہر کے سب سے بڑے بازار اور پارکنگ سائٹ اپگریڈیشن/بیوٹیفکیشن کا دورہ
Related Articles
وزیراعلٰی پنجاب کی ترجیح شہری شکایات و مسائل کا بروقت و مکمل ازالہ ہے،کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان
3 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت وزیراعلٰی پنجاب یوتھ گیمز 2026.27 رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس
3 دن ago




