ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل علامہ اقبال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علی رضا آباد میں مریم نواز ہیلتھ کلینک اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شیر شاہ کالونی کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ان کے ہمراہ تھے، جبکہ ایجوکیشن، ہیلتھ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کلینک میں او پی ڈی اور فارمیسی کے امور کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور اسٹور کا جائزہ لیا اور زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شیر شاہ کالونی کا دورہ کیا، جہاں طالبات نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے اسکول کے احاطے میں پودا لگایا اور زیرِ تعمیر سائٹ کا معائنہ کر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کلینکس میں ڈاکٹرز کی حاضری یقینی بنائی جائے، فارمیسی اور اسٹور میں ادویات کا اسٹاک برقرار رکھا جائے، ادویات کی تاریخِ تنسیخ کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے اورمریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ اسکول کی زیرِ تعمیر عمارت اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ "مریم نواز ہیلتھ کلینکس پر مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے، ادویات کی کوالٹی اور ایکسپائری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کلینکس میں طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جا رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "اسکول کے زیرِ تعمیر منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور طالبات کو معیاری اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کر رہے ہیں۔”ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے شہریوں کو معیاری صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے فیلڈ انسپیکشنز کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ کسی بھی شکایت یا رابطے کے لیے ڈی سی کنٹرول روم (03070002345) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
شہری 1071 پر سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کریں،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز
7 گھنٹے ago
کمشنر لاہور کا شیخوپورہ شہر کے سب سے بڑے بازار اور پارکنگ سائٹ اپگریڈیشن/بیوٹیفکیشن کا دورہ
10 گھنٹے ago
کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے آر ڈی اے میں اجلاس
1 دن ago
وزیراعلٰی پنجاب کی ترجیح شہری شکایات و مسائل کا بروقت و مکمل ازالہ ہے،کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان
1 دن ago






