کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت لاہور ڈویژن ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹیز کارکردگی جائزہ کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت لاہور ڈویژن ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹیز کارکردگی جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے شرکت کی جبکہ شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ اضلاع کے سی ای اوز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے ہیلتھ فسیلٹیز میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراگریس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی، انسداد پولیو مہم اور ہسپتالوں میں فری ادویات فراہمی و دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسولین ویکسین فراہمی، ڈائلاسز سنٹرز، ہیپٹائٹس ویکسین و ادویات فراہمی بارے خصوصی اسفسار کیا۔ کمشنرلاہور نے ضلع ننکانہ صاحب جنم استھان پر تقریبات کے دوران سکھ یاتریوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔سی سی او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولز میں سائینس، ٹیکنیکل اور کمپیوٹر لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے حکومت پنجاب وژن کے تحت اضافی کلاس رومز، واش رومز کی تعمیراتی پراگریس کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا سرکاری سکولز اور اضلاع کی ہیلتھ فسییلیٹیز سے لوگوں کی خدمت پر فوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز ہمیشہ رہتے ہیں اپنی محنت صلاحیت، جہد مسلسل سے نبردآزما ہوا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ”اساتذہ اور ڈاکٹرز قابل احترام ہیں، تعلیم اور صحت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، طلباء و طالبات ہمارا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں ایک استاد کا کردار کلیدی ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب جنم استھان تقریبات کے دوران سکھ یاتریوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بلال حسن، اے سی جی وجیہہ ثمرین، سی ای او ڈاکٹر آصف ارباب و سی ای او ایجوکیشن لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر اضلاع کے ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button