چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں آج میں نے ایس آئی یو ٹی اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا ہے، جنوبی پنجاب میں جن خاندانوں کو ڈائیلاسز کے لیے بار بار دوسرے شہر جانا پڑتا ہے، وہ جانتے ہیں کہ ایک مریض کے ساتھ پورا گھر اس سفر کی قیمت ادا کرتا ہے، اس اسپتال میں گردوں کے امراض کا معیاری علاج مفت ملے گا اور وہ بھی اپنے گھر کے قریب,,پہلے مرحلے میں یہاں ایک وقت میں 50 مریضوں کا ڈائیلاسز ہو سکے گا اور او پی ڈی میں سالانہ تقریباً 50 ہزار مریضوں کے معائنے کی گنجائش ہوگی، ایمرجنسی، لیبارٹری ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور بغیر آپریشن گردے کی پتھری توڑنے کی مفت سہولت بھی دستیاب ہوگی، وسیب کے عوام کی خدمت کیلئے یہ اسپتال اگلے برس تک تعمیر ہوجائے گا۔رحیم یار خان کا SIUT اُن پانچ مراکز میں سے ایک ہے جو حکومتِ سندھ کی مدد سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قائم کئے جارہے ہیں، ہماری اس کوشش کا مقصد یہی ہے کہ جب ڈاکٹر اگلے ڈائیلاسز کی تاریخ دے تو مریض اور اس کے گھر والوں کو یہ فکر نہ ہو کہ اس بار علاج اور سفر کا خرچ کہاں سے آئے گا۔
Read Next
3 دن ago
گوجرانوالہ میڈیکل کالج کی نویں کانووکیشن کی پروقار تقریب…
4 دن ago
*پنجاب کے چھ مختلف اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ*
4 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت لاہور ڈویژن ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹیز کارکردگی جائزہ کے حوالے سے اجلاس
1 ہفتہ ago
تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی نئی سیکرٹری ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک سے پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن و گوجرانولہ بورڈ کے وفد کی ملاقات
1 ہفتہ ago
بچوں کے عالمی دن پر دی ایجوکیٹرز سادھوکے کیمپس کا عبدالوکیل خاں فیملی پارک کا مطالعاتی دورہ۔۔۔ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
Related Articles
*یو ایم ٹی کی طرف سے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور شہداء کے بچوں کیلئے پانچ کروڑ روپے کے تعلیمی اسکالرشپس کا اعلان،*
1 ہفتہ ago
آپریشن تھیٹر نرسز کا عالمی دن: زندگی بچانے والے ہاتھ، مگر خود کتنے محفوظ اور بااختیار ہیں؟ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
2 ہفتے ago
ذیابیطس کا عالمی دن۔۔۔ ایک خاموش بیماری، کروڑوں زندگیاں اور احتیاط کی ضرورت حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
2 ہفتے ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
2 ہفتے ago


