کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے بابا گرو نانک جنم استھان ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے بابا گرونانک سالانہ جنم دن تقریبات کے حوالے سے غیر ملکی زائرین پروٹوکول، صفائی، سکیورٹی، میونسپل انتظامات کیلئے تیاریوں و پلاننگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی ننکانہ صاحب رعنا حمید و ڈی پی او ننکانہ نے انتظامات پر جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ باباگرونانک جنم دن تقریبات کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں، زائرین کی سہولت کیلئے گوردوارہ جنم استھان میں عارضی ہسپتال قائم اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وارڈز مختص ہونگی، ننکانہ سٹی اور مین شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی سمیت 24 گھنٹے پولیس پٹرولنگ ہوگی۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی، ریسکیو و ٹریفک پلان اور پارکنگ بارے بھی بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کہا اور مانیٹرنگ پلاننگ کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے باباگرونانک جنم استھان کے منتظمین سے ملاقات کی۔ منتظمین کو انتظامی تیاریوں پر اعتماد میں لیا۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے باباگرونانک سالانہ جنم دن تقریبات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ گوردواروں میں بجلی ترسیلی نظام کو متعلقہ ادارے محفوظ بنائیں، فوڈ اتھارٹی لنگر و دیگر کھانے پینے والی اشیاء کو لازمی چیک کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ ہے ٹیم ورک سے کام کریں، سہولیات میں کوئی کمی نہ رہے۔ کمشنر لاہور نے جنم استھان روڈ پر ترقیاتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جنم استھان کی عقبی جانب زیر تعمیر حصے کو جلد مکمل کرنے محفوظ بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ نومبر میں بابا گرونانک دیوجی جنم دن تقریبات میں سکھ یاتری بڑی تعداد میں ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ سکھ زائرین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی رہائش، سیکورٹی سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں، سکھ مہمان محکموں کے ساتھ رابطہ میں رہیں، ضلعی انتظامیہ گوردواروں کی انتظامیہ سے قریبی رابطہ میں ہے۔
Read Next
1 دن ago
*وزیراعلٰی پنجاب یوتھ گیمز میں یو سی سطح تا پنجاب سطح پر کھلاڑی حصہ لیں گے،کمشنر لاہور*
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سہ فریقی کرکٹ سیریز انتظامات جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
3 دن ago
لاہور میں 2تا 8 نومبر 7 روزہ پولیو مہم کے لیے 6,410 ٹیمیں تشکیل، 22,85,477 بچوں کا ہدف مقرر
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ
5 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
Related Articles
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
6 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ،لیبز،کڈز روم کاجائزہ
1 ہفتہ ago




