کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال کی ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، بلڈ بنک اور مسافر خانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات فراہمی، سیفٹی آلات، فائر ہائیدرینٹس اور صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے گائنی وارڈ، ایمرجنسی اور نرسری وارڈز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے وارڈز میں مریضوں سے طبی سہولیات فراہمی بارے دریافت کیا۔ کمشنر لاہور نے مسافر خانہ میں موجود اٹنڈنٹس سے طبی سہولیات فراہمی بارے دریافت کیا۔ کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر، فائرہائیڈرینٹس، فائر بریگیڈ رسائی، ہنگامی اخراج، آگ بھجانے والے آلات کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کاونٹرز کو مکمل فعال رکھا جائے، بھرپور جزبے سے مریضوں کا خیال رکھا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ فائر ہائیڈرینٹس و آگ بجھانے والے آلات فعال ہیں، سیفٹی آلات استعمال کی تربیت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہسپتالوں میں مکمل طبی سہولیات فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لاہور کے تمام ہسپتالوں کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.*
3 دن ago
ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس
5 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ضلعی سطح کے اسٹیم مقابلوں میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت
5 دن ago
تین دنوں میں 9 لاکھ گھرانوں تک رسائی حاصل کر کے 13 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈی سی لاہور
6 دن ago






