کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ

کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے گورنمنٹ ہائی سکول شالیمار و فتح گڑھ اور گورنمنٹ پرائمری سکول ہندال قصور کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکولوں میں انفراسٹرکچر بہتری کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انجینرز کے ہمراہ تعمیراتی معیار پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں، سکول انتظامیہ، سکول کونسلز اور سب انجینیرز کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے سکولز میں زیر تعمیر کمروں میں میٹیریل معیار کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ گورنمنٹ سکولوں میں تعداد کی بنیاد پر مدنظر رکھ کر نئے کلاس رومز و واشرومز تعمیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈ پروگرام کے تحت کلاس رومز کا خوبصورت و بہترین اور کڈز فرینڈلی ہیں۔ کمشنر لاہور نے بعض سکولز کے انتہائی پرانے کمروں کی چھتوں کے بارے میں رپورٹ محکمہ کو بھیجنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں تعمیراتی کاموں کو معیار اور ڈیڈلائنز کے مطابق مکمل کریں، سٹوڈنٹس کو کوئی دقت پیش نہ آئے، زیر تعمیر حصے کو مکمل محفوظ بنائیں، وزیر اعلی پنجاب کا سرکاری سکولوں میں معاصر علوم و انفراسٹرکچر بہتری پر فوکس ہے۔بعد ازاں کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ڈی سی قصور آصف رضا کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی، ادویات، ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button