بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن نے نئے شیڈول کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق یکم اکتوبر کو عزیز بھٹی زون سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔29 اکتوبر کو گلبرگ زون میں آپریشن ہوگا۔تمام زونز سے غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں حاصل کر لی گئی ہے ہیں۔
زونل آفیسرز پلاننگ خود آپریشن میں موجودگی یقینی بنائیں گے۔زونل افسران کو نقشہ فیس کی آمدن کے مقررہ اہداف یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔گذشتہ مالی سال بلدیہ عظمٰی لاہور نے نقشہ فیس کی مد میں ریکارڈ آمدن حاصل کی تھی جو 100 فیصد سے بھی زائد رہی۔غیر قانونی تعمیرات کے خلاف طویل عرصہ کے بعد تسلسل سے آپریشن جاری ہے جس سے غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں واضع کمی اور نقشہ جات جمع کروانے اور منظور کروانے کے رحجان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔افسران اور عملے کی کمی کے باوجود شعبہ پلاننگ نے نقشہ فیس کی مد میں رواں سال بھی آمدن کے اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔






