بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا لنڈا بازاروں اور مصروف مقامات پر گرینڈ آپریشن،تجاوزات کا صفایا

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے اتوار کے روز شہر کے لنڈا بازاروں اور معروف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل اور انچارج آپریشن شہزاد رسول کی نگرانی نے اسکواڈ لنڈا بازار، میو ہسپتال، حاجی کیمپ،ریلوے اسٹیشن، اردو بازار،تاج پورہ،شالیمار لنک روڈ اور دیگر مقامات پر کارروائی کر کے تجاوزات کا صفایا کر دیا۔شعبہ ریگولیشن کے اسکواڈز چھٹی کے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں متحرک رہے۔

جواب دیں

Back to top button