سی ڈی اے کی جانب سے زون 4 اور زون 5 میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کا آغاز

ابتدائی مرحلے میں 32 یونین کونسلز میں 800 سینیٹیشن ورکرز اور تقریباً 85 مشینری یونٹس کے ذریعے صفائی کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ابتدائی طور پر 32 یونین کونسلز میں خدمات فراہم کی جائیں گی، جنہیں مرحلہ وار تمام یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی۔بارہ کہو، بنی گالہ، سوہان، پنڈوریاں، برما ٹاؤن، لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت اہم علاقوں کو کور کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button